میانداد کو بھی ڈاکوؤں نے نہیں بخشا، 12 بکرے چھین کر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شہر قائد میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے سیزن میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
عمرکوٹ سے قربانی کے بکرے فروخت کرنے کراچی آنے والے بیوپاری میانداد کو عائشہ منزل، عرشی مال کے قریب مسلح ملزمان نے لوٹ لیا،پولیس کے مطابق بیوپاری میاں داد سے ملزمان نے 12 قربانی کے بکرے چھین لیے اور مزاحمت پر اسے دو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔
زخمی بیوپاری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔