پی ٹی آئی رہنماشہباز گل کے خلاف بیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،قدمہ پنجاب پولیس کے انسپکٹر مظہر اقبال کی درخواست پر بیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ۔
مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے یوٹیوب چینل اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اس کے خلاف ویڈیوز اپلوڈ کیں،ڈاکٹر شہباز گل نے ویڈیوز میں مدعی مقدمہ اور اس کے خاندان کے خلاف توہین آمیز اور نامناسب الفاظ استعمال کئے ۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل نے اپنی ویڈیوز میں مدعی مقدمہ پر جھوٹے الزام لگائے اور غلط بیانی کی، شہباز گل کی اپلوڈ کی گئیں ویڈیوز مختلف لوگوں نے بھی اپنے چینلز پر اپلوڈ کیں،پی ٹی آئی رہنما کی ویڈیوز کی وجہ سے مدعی مقدمہ اور اس کے خاندان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
دوسری جانب نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر محسن رزاق کو سونپ دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں خواتین کو ہراساں کرنے پر بھارتی یوٹیوبر گرفتار