”کے کے” کی زندگی کی آخری ویڈیو منظر عام پر آگئی،

Jun 03, 2022 | 13:16:PM
”کے کے” کی زندگی کی آخری ویڈیو منظر عام پر آگئی،
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: iNSTAGRAM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )کلکتہ میں ہونے والے کنسرٹ کے بعد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کے کے کو طبیعت میں بےچینی کی شکایت ہونے پر اسپتال لے جایا جارہا ہے۔ان کی زندگی کی آخری ویڈیو میں کے کے کو کنسرٹ کے بعد سینے میں درد کی شکایت کے بعد تیز قدموں سے اسپتال جاتے ہوئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا ہے جس میں لوگوں نے اپنے غمزدہ تاثرات کا اظہار کیا۔دوسری جانب بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے بھی  گلوکار ’کے کے‘  کے ہمراہ رئیلٹی شو کی  ریکارڈ کے دوران بنا ئی گئی اپنی ایک یاد گار ویڈیو شئیر کی ہے ، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین  افسردہ ہو گئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

یاد رہے کہ کے کے کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ گانے گائے۔ان کے سپرہٹ گانوں میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گیت تڑپ تڑپ، دس بہانے اور تونے ماری انٹریاں شامل ہیں۔گلوکار ’کے کے‘ کے گائے گئے گیت شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر ادکاروں پر فلمائے گئے ہیں۔انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔