بارش کی دعائیں سنی گئیں، ملتان میں بارانِ رحمت کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور میں لوگ بارش کے لئے دعائیں کر رہے تھے، یہ دعائیں ملتان میں بارش کی صورت میں قبول ہو گئی ہیں۔ ممکن ہے صبح تک بارش لاہور تک بھی آ ہی جائے۔
ملتان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملتان اور گرد و نواح کے علاقوں میں بارش شروع ہو گئی ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کہہ رہا ہے کہ آج جمعہ کی شب شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے ہوتی رہے گی۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے پہلے فورکاسٹ کر رکھی تھی کہ 5 جولائی تک بارش ہوتی رہے گی۔
لاہور میں آج رات موسم میں حدت ختم ہونے کا آغاز ہو چکا ہے۔ آسمان پر رات ساڑھے دس بجے تک تو بادل نہیں ہیں لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ علی الصبح تک صورتحال بدل چکی ہو گی اور ممکن ہے کہ صبح تک لاہور میں بھی بارش ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیئے: مصر اور آسٹریلیا کا میچ؛ ایشیا کی آخری امید! مصری سٹار صلاح کو آسٹریلیا کیسےروکےگا؟