این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات بتا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات بتا دیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوئے۔
این دی ایم اے نے بتایا ہے کہ 26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 17 افراد ہلاک ہوئے اور 41 افراد زخمی ہوئے ہیں۔مرنے والوں میں 8 بچے، 5 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں 9،پنجاب میں 4،بلوچستان میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 26، بلوچستان میں 6، پنجاب میں 9 افراد زخمی ہوئے
اب تک 88 گھروں کو نقصان پہنچا۔163 مویشی سیلاب کی نذر ہوئے۔
بارشوں سے ساڑھے 5 کلو میٹر سڑکوں اور 2 پلوں کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: دس فیصد کو مفت تعلیم نہیں دے سکتے تو سکول بند کر دیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو سخت انتباہ