سعودی عرب میں پہلی بار امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ تعینات  

Jul 03, 2025 | 21:11:PM
سعودی عرب میں پہلی بار امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ تعینات  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت دفاع نے امریکی میزائل دفاعی نظام ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) پہلی بار فعال کرنے کا اعلان کر دیا۔

مہم نیوز ایجنسی نے اخبار ’الشرق الاوسط‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ مملکت میں امریکی ساختہ میزائل دفاعی نظام تھاڈ کی پہلی تعیناتی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ یہ میزائل شکن نظام مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کیلیے بنایا گیا ہے۔

سعودی عرب میں اس کی تعیناتی منعقدہ تربیتی پروگراموں کے بعد کی گئی اور اس کا افتتاح جدہ میں فضائی دفاعی فورسز کے تحقیقی مرکز میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک علاقوں کی حفاظت کرنا ہے۔

دریں اثنا، امریکی میگزین نیوز ویک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل بھی اسی دفاعی نظام پر انحصار کرتا ہے جو ایران اور یمن سے میزائل حملوں کو بروقت روکنے میں ناکام رہا ہے۔

نیوز ویک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکا نے اسرائیل کو ایران کے میزائل حملوں سے بچانے کیلیے تھاڈ کو تقریباً 20 فیصد استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلڈکینسر میں مبتلا معروف گلوکار 23سال کی عمر میں چل بسے

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: