نوجوان کے پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کوریا کے معروف کے پاپ گلوکار شِم جے ہیون 23 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
رپورٹ کے مطابق معروف گلوکار اور سابق بوائے بینڈ F.ABLE کے رکن شِم جے ہیون،جنہیں مداح ’’جے ہیون‘‘ کے نام سے جانتے تھے، 23 سال کی عمر میں خون کے کینسر سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئے۔
جے ہیون کی بیماری کے بارے میں عوام کو کوئی اطلاع نہیں تھی ،تاہم ان کی موت کی خبر 29 جون کو ان کے قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا پرشیئر کی، جس کے بعد سابق ساتھی فنکاروں نے جذباتی پوسٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کردی،جے ہیون کی اچانک موت نے مداحوں اور موسیقی سے وابستہ افراد کوگہرے صدمے سے دوچارکردیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عالم لوہار:شہنشاہِ لوک موسیقی کوبچھڑے46برس بیت گئے
سوشل میڈیا پر آنجہانی کے پاپ گلوکارکی اچانک موت کی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔