سی ڈی اے کی تحلیل کے سنگل بنچ کے آرڈر کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

Jul 03, 2025 | 20:41:PM
سی ڈی اے کی تحلیل کے سنگل بنچ کے آرڈر کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)سی ڈی اے کی تحلیل کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے آرڈر کے خلاف انٹراکورٹ اپیل قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ  کرلیاگیا۔جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے  اپیل قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا پراسیس شروع کرنے کا آرڈر کیا تھا،عدالت نے سی ڈی اے کا رائٹ آف وے اور ڈائریکٹ ٹیکس عائد کرنے کا ایس آر او کالعدم قرار دیا تھا۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے سی ڈی اے کے وکیل سے استفسار  کیا کہ رائٹ آف وے کیا ہے؟وکیل درخواستگزار نے کہاکہ سی ڈی اے اپنی جگہ سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کو راستہ دینے پر رائٹ آف وے ٹیکس عائد کرتی ہے، سنگل بنچ نے درخواست میں کی گئی استدعا سے آگے بڑھ کر آرڈر کر دیا،26ویں ترمیم کے بعد عدالت کے پاس استدعا کے علاوہ ریلیف دینے کا اختیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں 2چھٹیوں کا اعلان

وکیل سی ڈی اے کا مزید کہناتھا کہ درخواست میں رائٹ آف وے اور ڈائریکٹ ٹیکس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی،عدالت نے غیرقانونی طور پر آگے جا کر سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا کہہ دیا، وکیل شہریار طارق نے کہاکہ سنگل بنچ کو فیصلہ کرتے ہوئے استدعا کی حد تک محدود رہنا چاہیے تھا۔

وکیل وفاقی ترقیاتی ادارہ نے کہاکہ عدالت نے کہہ دیا سی ڈی اے کوئی بھی چارجز نہیں لے سکتا، سی ڈی اے کے چارجز واپس کرنے کی استدعا بھی کہیں نہیں تھی۔

سی ڈی اے کے وکیل نے سنگل بنچ کا آرڈر معطل کرنے کی بھی ڈویژن بنچ سے استدعا کی۔جسٹس خادم حسین نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپکی اپیل پر آرڈر جاری کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: