وزراء کی تنخواہوں کے بعد لیو الاؤنس بھی بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب میں وزراء کی تنخواہوں کے بعد لیو الاؤنس بھی بڑھانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے وزرا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا لیو الاؤنس تنخواہ کے برابر کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں پنجاب عوامی نمائندوں کا قوانین (ترمیمی) بل 2025 بھی پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔
بل حالیہ اجلاس میں منظور کیا گیا،اس ترمیمی بل کے تحت پنجاب منسٹر (سیلری، الاؤنس، پرولیجز) ایکٹ 1975 میں ترامیم کی جائیں گی، ان ترامیم کے بعدچھٹی پر تنخواہ کی کٹوتی نہیں ہوگی، صوبائی وزراء کی 1 لاکھ تنخواہ کے وقت 1 ماہ کی چھٹی پر 74 ہزار تنخواہ ملتی تھی۔
متن کے مطابق بعد از ترامیم پنجاب کے وزراء کو 1 ماہ چھٹی پر ماہانہ 74 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار ملے گی، سپیکر پنجاب اسمبلی کو 1 لاکھ 25 ہزار تنخواہ کے وقت 1 ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران ، اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی
بعد از ترامیم سپیکر پنجاب اسمبلی کو 1 ماہ کی چھٹی پر 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار ملے گی، ڈپٹی سپیکر کو 1 لاکھ 20 ہزار تنخواہ کے وقت ایک ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی،اب بعد از ترامیم ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو چھٹی پر ماہانہ 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 7 لاکھ 75 ہزار ملے گی، یہ ترامیم وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ضروری ہیں کیونکہ موجودہ لیو الاؤنس پچھلی تنخواہوں کے برابر ہے۔