اداکار راجکمار راؤ کی اگلی کمرشل فلم ’’مالک‘‘ کا ٹریلر ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار راجکمار راؤ کی اگلی فلم ’’مالک‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں انہوں نے گینگسٹر کا کردار نبھایا ہے۔ راجکمار راؤ نے کہا کہ وہ ایسی ہی فلم کے موقع کا انتظار کررہے تھے اور انہیں ’’مالک ‘‘مل گئی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم’’مالک‘‘ میں1980کے الہٰ آباد کا منظر پیش کیا گیا ہے۔راجکمار راؤ نے ’’مالک‘‘ میں اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ ایسے کم مواقع ہوتے ہیں جہاں اداکاروں کو اپنی بنائی ہوئی شبیہ کو ختم کرنے کا موقع ملتا ہے اورمیں نے ہمیشہ ایسے ہی کرداروں کا انتظار کیا ہے، جیسے میں نے ’’سری کانت‘‘ میں کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ بطوراداکار مجھے ہمیشہ نئے اور چیلنجنگ کردار نبھانے کا انتظار رہتا ہے، اورمیں خوش ہوں کہ ’’مالک‘‘ میرے راستے میں آئی ہے۔‘‘اس فلم کو راجکمار راؤ اور پلکیت کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ راجکمار راؤ اور پلکیت نے 2017 کی فلم ’’ بوس: ڈیڈالائیو‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ راجکمار راؤ ’’شاہد‘‘،’’نیوٹن‘‘، ’’ استری‘‘، ’’ سری کانت‘‘اور دیگر فلموں میں اپنی اداکاری کیلئے جانے جاتے ہیں۔انہوں نے فلم کے تعلق سے کہا تھا کہ اداکاروں کو ہمیشہ یہ امید ہوتی ہے کہ مداح ان کے کردار کو پسند کریں اور ہمیں اپنے کرداروں ہی سے جانیں۔ میں اس فلم کے تعلق سے پرجوش ہوں۔ہم نے اپنا100؍ فیصد دیا ہے۔ یہ ایک ڈرامہ ہے جس میں بازی کے مکالمے دیئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ایک کمرشل فلم ہے جس میں تفریح کے عناصر بھی شامل ہیں۔ لوگ مجھے اس اوتار میں پہلی مرتبہ دیکھیں گے اور فلم کی ریلیز کے بعد میں لوگوں کا ردعمل دیکھنے کیلئے تیار ہوں۔40سالہ اداکارنے مزید کہا کہ ’’ یہ فلم مکمل طور پر ہدایتکار کے نظریے پر منحصر ہے،اس فلم میں راجکمار راؤکے علاوہ مانوشی چھلر،پروسنجیت چٹرجی،سوانند کرکرے،سوربھ سچ دیو اور سوربھ شکلا نے بھی اداکاری کی ہے۔
RAJKUMMAR RAO TURNS RUTHLESS GANGSTER: 'MAALIK' TRAILER OUT NOW – 11 JULY 2025 RELEASE... A gritty tale of guns, power, and survival... #MaalikTrailer is now LIVE.
— taran adarsh (@taran_adarsh) July 1, 2025
Starring #RajkummarRao in a never-before-seen avatar, #Maalik hits theatres on 11 July 2025.
:… pic.twitter.com/MkNjeFqtTg
یہ بھی پڑھیں:اداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چئیرمین کے عہدے سے فارغ،سیکرٹری انفارمیشن نئے چئیرمین مقرر