عیدالاضحی پر 5 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Jul 03, 2022 | 14:50:PM
عیدالاضحی ،وزیراعظم آفس،تعطیلات،اعلان،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات 8 سے 12 جولائی تک ہوں گی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت نے عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 5 چھٹیوں کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات 8 سے 12 جولائی تک ہوں گی۔ عیدالاضحی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:خورشید شاہ نے معیشت سنبھالنے کا فارمولا بتا دیا

خیال رہے عید پر 10 سے 12 جولائی تک 3 چھٹیاں دینے کی تجویز دی گئی تھی۔ کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کی سمری وزیراعظم کو بھیجی تھی۔

واضح رہے 29 جون کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عیدالاضحی اتوار 10 جولائی کو ہوگی۔