خورشید شاہ نے معیشت سنبھالنے کا فارمولا بتا دیا

Jul 03, 2022 | 14:22:PM
پیپلزپارٹی،خورشیدشاہ،آئی ایم ایف،قرضے
کیپشن: کسان خوشی سے یوریا کھاد کی بوری تین ہزار روپے میں خریدنے پر تیار ہو جائیگا: پی پی رہنما/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ملکی معیشت کو سنبھالنے کا فارمولا بتا دیا۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قرضوں اور مہنگائی میں جکڑے پاکستان کو بچانے کیلئے مل بیٹھنا ہو گا، حکومت کسی کی بھی ہو دس سال تک زراعت کو سپورٹ کریں، پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو جھٹکا!!! پیپلزپارٹی کا پہلا بڑا سرپرائز

 خورشید شاہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، کاٹن کی قیمت آٹھ ہزار، گندم تین ہزار، سرسوں کی قیمت سات ہزار روپے کر دیں، کسان خوشی سے یوریا کھاد کی بوری تین ہزار روپے میں خریدنے پر تیار ہو جائیگا۔

 دوسری جانب سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد کے دیہی علاقوں میں تیر چلنے لگا۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن کے حلقے سے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے حلقے سے 6 چیئرمین اور 6 وائس چیئر مین جبکہ 16 کونسلرز بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے مد مقابل پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے امیدوار دستبردار ہوئے۔