آئی ایم ایف معاہدہ طے، شرح سود اور مہنگائی کتنی رہی؟ ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری

Mar 29, 2024 | 18:09:PM
آئی ایم ایف معاہدہ طے، شرح سود اور مہنگائی کتنی رہی؟ ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے کے بعد اپریل میں مہنگائی کی شرح کتنی رہے گی اور سٹیٹ بینک کی شرح سود کتنی ہو گی؟ وزارتِ خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کر دی۔

وزارت خزانہ کی جاری کردہ ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنانسنگ بحال ہو رہی ہے، حکومتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات سے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہو رہا ہے، آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالرز کی آخری قسط کا معاہدہ طے پا چکا ہے، سٹیٹ بینک نے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے، مہنگائی میں اضافے کے خدشے کے باعث شرح سود کو برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت کو چوتھا گیئر لگ گیا، ایک ہی دن میں ہزاروں روپے مہنگا

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکومتی انتظامات کے باعث مہنگائی کو قابو کیا جا رہا ہے، رمضان ریلیف پیکیج کے تحت تاریخی سیل کی جا رہی ہے، مارچ میں مہنگائی 23.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، اپریل میں مہنگائی 21 سے 22 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے بروقت پالیسی اقدامات درکار ہیں، بیرونی ادائیگیوں کے لیے بہتر فنانسنگ کی ضرورت ہے۔