آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام شامل ہونےجارہے ہیں، وفاقی وزیرخزانہ

Mar 29, 2024 | 10:40:AM
 آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام شامل ہونےجارہے ہیں، وفاقی وزیرخزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام شامل ہونےجارہے ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ بہتر ہے۔
 وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےمیڈیاسےگفتگو  میں کہا ہے کہ ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ ایڈوانس مرحلے پر ہے،مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے،جب تک اسپیس نہیں ملے گی ہم آگے نہیں جاسکتے،پی آئی اے کی نجکاری کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا آئی ایم ایف کےساتھ مائیکرواکنامک اسٹیبلٹی کوبرقرار رکھیں گے،آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،جلدواشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سےملاقاتیں ہوں گی، 14اور 15اپریل کو آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات ہوں گے،ہمیں آئی ایم ایف کا3سال کاپروگرام چاہیےہوگا۔

ضرورپڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر مزید سستا ہو گیا
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو آپریشنل اخراجات میں کمی کرنی ہے،ڈسکوز کو پرائیویٹائز کرنے پر کام کررہے ہیں،مہنگائی کی شرح میں کمی ہوگی، امید ہے شرح سود بھی نیچے آئیگی، آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام شامل ہونےجارہے ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ بہتر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ حتمی منظوری ابھی ہونی ہے۔حکومت نے اس پروگرام کے بعد آئی ایم ایف کا ایک اور پیکج لینے کا پروگرام بنایا ہے۔