ادکارہ ماہ نور بلوچ کی ویڈیو وائرل۔۔اہم بات سامنے آگئی

Jul 03, 2021 | 11:11:AM
ادکارہ ماہ نور بلوچ کی ویڈیو وائرل۔۔اہم بات سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان  کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی اداکار فیصل قریشی اور ادکاراعجاز اسلم کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کی شوبز میں واپسی متوقع ہے،ماہ نور بلوچ  جلدنجی ٹی وی چینل پر جلوہ گر ہوں گی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے ایک مختصر بوم رینگ ویڈیو شیئر کی جس میں اداکار کے ساتھ ماہ نور بلوچ اور فیصل قریشی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ماہ نور بلوچ کے ہاتھ میں جوس کا گلاس ہے جس سے وہ لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ اعجاز اسلم اور فیصل قریشی اداکارہ کے ساتھ موجود ہیں۔

اعجاز اسلم نے ویڈیو کو ایک مزاحیہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’آدمیوں کے ماہ نور بلوچ کے ساتھ اصلی والی ماہ نور بلوچ۔ اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں ایک نجی ٹی وی چینل کو بھی ٹیگ کیا جس کے بعد واضح ہورہا ہے کہ ماہ نور بلوچ بہت جلد فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل پر جلوہ گِر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا: گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔۔پاکستانی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
 خیال رہے کہ اداکارہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، 50 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا  اور خوب شہرت کمائی۔

1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور بلوچ اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ  تقریباً 30 سال سے عوام میں پذیرائی حاصل کرنے والی دلکش شخصیت کی مالک ماہ نور کی شادی اس وقت ہوئی جب وہ صرف 15 سال کی تھیں، حامد صدیقی سے ان کا نکاح 1985ء میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہوائیں۔۔محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم خبر سنا دی