کینیڈا: گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔۔پاکستانی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

Jul 03, 2021 | 10:00:AM
کینیڈا: گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔۔پاکستانی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کینیڈا کے شہر چیسٹرمیئر کے نواح میں گھر میں آتشزدگی کے باعث پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 7 افرادجھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہرچیسٹرمیئر  میں صبح کے وقت گھر میں آگ لگی جس کے باعث پاکستانی نژاد فیملی کے 7 افراد جھلس کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک شخص اور 4 بچے محفوط رہے۔جاں بحق ہونے والوں میں امجد کمال، بیگم رافعہ رشید اور 5 بچے شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والی فیملی کا تعلق کراچی سے ہے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری  نے کہا کہ کینیڈا میں گھر میں آتشزدگی میں چار بچوں سمیت 7 پاکستانیوں کی المناک موت پر دکھ ہوا ، ہماری دعائیں اور مکمل ہمدردیاں اس المناک واقعہ کےشکار افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہوائیں۔۔محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم خبر سنا دی