تیز ہوائیں۔۔محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم خبر سنا دی

Jul 03, 2021 | 09:35:AM
تیز ہوائیں۔۔محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم خبر سنا دی
کیپشن: موسم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تیز ہواؤں سے موسم نے کروٹ بدل لی۔لاہور میں ایک سو دو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار  سے آندھی نے موسم کو خوشگوار کردیا ۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سےکی وجہ سے گرمی کی شدت  کم ہو گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری جبکہ موسم3 سے 4 روز تک ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ  کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مطلع جزوی ابر آلود ہے ،صبح اور رات میں کہیں کہیں بونداباندی کا امکان  ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور میں  آج سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 34 افراد جاں بحق۔۔ 1400 نئے مریض رپورٹ