نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس  ایکشن،ملزم گرفتار 

Jan 03, 2026 | 19:53:PM
نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس  ایکشن،ملزم گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِشہوار) کراچی یونیورسٹی روڈ پر شہری کی  نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس  حرکت میں آ گئی۔ 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر  ایک شخص کی جانب سے گاڑی میں نازیبا حرکت کی ویڈیو  سوشل پلیت فارمز پر وائرل ہونے کے ایک دن بعد سندھ پولیس حرکت میں آ گئی۔ پولیس نے ویڈیو مین نظر آنے والے شخص کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔   

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو یکم جنوری کو بنائی گئی۔  اس ویدیو مین صاف دیکھا جا سکتا تھا کہ ملزم سڑک پر یونیورسٹی کی لڑکیوں کے گزرنے کے دوران مسلسل اخلاق سے گری ہوئی حرکتین کر رہا تھا۔ اس دوران کسی شہری نے اس کی ویڈیو بنا لی اور یہ ویڈیو سوشل پلیٹ فارم پر بھی ڈال دی۔
اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر گردش مین آنے کے بعد پولیس نے برق رفتار کارروائی کر کے ملوث شخص کا پتہ لگا لیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر  پولیس حکام نے برق رفتار کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیئے: بیلاروس کے صدر کی وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت، سلامتی کونسل کا اجلاس بلانےکامطالبہ

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ نے خود اس آپریشن کی نگرانی کی۔ انہوں نے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ساتھ  جدید تکنیکی بنیادوں پر  تحقیق کر کے ملزم کا سراغ لگایا اور اس کی گرفتاری کے لئے فوری چھاپے شروع کئے۔ 24 گھنٹوں کے اندر ملزم گرفتار ہو گیا۔ اس شخص کا نام محی الدین علی ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور اس سے تفتیش کا آغاز ہو چکا ہے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر غیر اخلاقی حرکات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔  قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

گرفتاری کے بعد ملزم کی پولیس حراست مین ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں اسے اپنی  اخلاق سے گری ہوئی ھرکتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اور معافیاں مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔