وزیر داخلہ محسن نقوی کا برفانی تودہ گرنے سے شہید ہونیوالے اہلکاروں کو خراج عقیدت

Jan 03, 2026 | 19:44:PM
وزیر داخلہ محسن نقوی کا برفانی تودہ گرنے سے شہید ہونیوالے اہلکاروں کو خراج عقیدت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  برزل پاس پر برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے  شہید ہونے والے کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عظیم قربانی پر سلام پیش کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و  تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی بجا آوری کے دوران کیپٹن اصمد،سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ نے  شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

انھوں نے کہا کہ شہید کیپٹن اصمد،سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ نے قربانی کی لازوال مثال قائم کی،شہدا  قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مظاہرین کے معاشی مطالبات جائز ہے؛آیت اللہ خامنہ ای