ہمارےحکمرانوں کو اقتدار زیادہ پسند ہے،ان کےعوام کی تکلیف سے کوئی تعلق نہیں؛شاہد خاقان عباسی

Jan 03, 2026 | 19:00:PM
ہمارےحکمرانوں کو اقتدار زیادہ پسند ہے،ان کےعوام کی تکلیف سے کوئی تعلق نہیں؛شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیراعظم خاقان عباسی نے کہاہے کہ ہمارے حکمران ہے ان کو اقتدار زیادہ پسند ہے ان کے عوام کی تکلیف سے کوئی تعلق نہیں،ان کا ملک کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں وہ اپنے معاملات تو بہتر کر سکتے ہیں لیکن ملک کے معاملات بہتر نہیں کر سکتے۔
 سجاول ضلع کے شہر دڑو میں تقریب سے خطاب سابق وزیراعظم خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج ہم کسی بھی علاقے صوبے میں جائے تو وہاں ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا کیا ہوگا ہمارے بچوں کا کیا ہوگا،پاکستان کے نوجوان کا کیا ہوگا یہ سوال ہر پاکستانی کا ہوتا  ہے،یہ ہی ان ملک کی مشکلات ہے یہ ہی وہ معاملات ہے جن کو حل کرنے کی ضرورت ہےلیکن مسئلہ یہ ہے آج جو ہمارے حکمران ہے ان کو اقتدار زیادہ پسند ہے ان کے عوام کی تکلیف سے کوئی تعلق نہیں،ان کا ملک کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں وہ اپنے معاملات تو بہتر کر سکتے ہیں لیکن ملک کے معاملات بہتر نہیں کر سکتے،اس لئےآج اس نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ نظام مکمل ناکام ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم پر صحیح طریقے سے عمل ہوتا تو آج سارے صوبوں کی حالات کچھ اور ہوتے،ہم یہ کوشش کر رہے نئی جماعت ساتھ پاکستانی عوام کے ساتھ  نظام کو بدل سکے،ملک کے حالات عوام کی تکالیف اس وقت دور ہوگی جب تک  ملک کا نظام  نہ بدلے،ملک کے حالات اس وقت تک بہتر نہیں ہونگے،جب تک نظام نہیں بدلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا نوجوان کیا چاہتا ہے، چاہے وہ سندھ میں، بلوچستان میں ہو،  پنجاب میں ہو ،کے پی کے میں ہو، وہ بہتر مستقبل چاہتا ہے، بہتر تعلیم، روزگار اور کاروبار کے موقع چاہتا ہے،یہ بنیادی باتیں ہوتی ہے جو حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ،ایسی پالیسی بنائی جو ملکی حالات ٹھیک ہو ،ملک کی معیشت مضبوط ہو اور نوجوان کے مسائل حل ہوہم وہ ملک ہے،دنیامیں جس کی آبادی دو دہائی 30 سال  سے کم ہے یعنی سب نوجوان ہے   لیکن ہماری بدقسمتی ہے آج ہمارے سیاسی اکابرین ووٹ تو ضرور لیتے ہیں عوام کی تکلیف کی بھی بات کرتے ہیں  لیکن اس کے حل تلاش نہیں کرتے آج ملک کی ناکامی اس ملک سیاسی لیڈرشپ کی ناکامی ہے، اس ملک کے نظام کی ناکامی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے سوال کیا کہ  آج کیوں ہمارا نوجوان مایوس ہوتا جا رہا ہے، ہم نے اس مسئلہ کو حل کرنا ہے،ہم نے نوجوان کو بہتر مستقبل دینا ہے لیکن وہ مستقبل بہتر نظام سے آئے گا،ہم آج آئین کی بات کرتے ہیں، ہر ملک میں ایک ضابطہ ہوتا ہے،ہر گھر میں ہر کاروبار میں ایک ضابطہ ہوتا ہے۔ 
 شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھاکہ یہ ممکن نہیں ہے کہ ملک کی الیکشن بھی  چوری ہو ،عدلیہ کام نہ کریں، ملک میں جو لوگ ائے حکمرانی کے لئے آئے عوام کے مسائل حل نہ کریں ایسے معاملات  میں ملک ترقی نہیں کرے گا۔
 انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حالت ہے، نہ ہماری معیشت چل رہی، نہ ریاست چل رہی ہے اورنہ سیاست چل رہی ہے ،اس کو بدلنے کی ضرورت ہے، یہ جو وقت گزرا اس کو ضائع کیا گیا،آج 15 سال سے زیادہ ہو گی ہے، سندھ میں ایک ہی حکومت ہے،سندھ کے اندر معاملات حل ہونے چاہئیں کیوں نہیں ہوئے،بلوچستان خیبرپختونخواہ پنجاب کے معاملات کیو حل نہیں ہوئے،سب جماعتوں کو موقع ملا ہے، آج بھی سب جماعتوں کے پاس حکومتیں موجود ہیں ،یہ پہلا موقع پر جماعت کے پاس کہیں نہ کہیں حکومت موجود ہےلیکن کیا وہ وہاں کی حالات ٹھیک کر سکی، نوجوان کو بہتر مستقبل دے سکی ہے؟ 
 شاہ خاقان عباسی کا مزید کہنا تھاکہ آج حالت یہ ہے ہر پاکستانی کی آمدن میں پچھلے10 سال کوئی اضافی نہیں ہوا ،دنیا کے کسی ملک میں یہ حالت نہیں ہے،ہر پاکستانی پچھلے10سال سے زیادہ غریب ہے،یہ ملک کے حکمرانوں کی ناکامی ہے، نظام کی ناکامی ہے،اس کو درست کرنے کی ہم سب کو کوشش کرنی ہے،ہماری پارٹی اس کے لییے کوشش کر رہی،مجھے یقین سندھ کے لوگ ملک کے حالات کو سامنے رکھ کر بہتر فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں صوبے میں حکومت نہیں کرنے دی جا رہی ہے؛ اسد قیصر