ہمیں صوبے میں حکومت نہیں کرنے دی جا رہی ہے؛ اسد قیصر

Jan 03, 2026 | 18:36:PM
ہمیں صوبے میں حکومت نہیں کرنے دی جا رہی ہے؛ اسد قیصر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابقہ سپیکر پی ٹی آئی کے سینئررہنما  اسد قیصرنے کہا ہے کہ ہمیں صوبے میں حکومت نہیں کرنے دی جا رہی ہے،ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو اپنے لیڈر سے نہیں مل سکتا۔ 

 صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈنڈے کی حکومت ہے،ہم ظلم جبر اور ڈنڈے کے نظام کو نہیں مانتے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمیں صوبے میں حکومت نہیں کرنے دی جا رہی ہے،ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو اپنے لیڈر سے نہیں مل سکتا،عمران خان ملک کا وزیر اعظم رہا ہے،جیل مینیول اور قانون کے مطابق ان کو ملاقات کا حق ملنا چاہئے ۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ ظلم عمران خان کے ساتھ نہی پوری قوم کے ساتھ ہو رہا ہے،اس ملک میں رهنا ہے تو آیئن اور قانون کے مطابق چلنا ہوگا ،عوام سے ووٹ کا حق چینا گیا،لوگوں نے ووٹ ایک کو دیا اور جیتا دوسرا ،فیصلہ ووٹ دینے والوں نے نہیں گننے والوں نے کیا ۔ 

 سابق سپیکر کا مزید کہنا تھاکہ 70 ہزار کی لیڈ سے ہارنے والو کو جیتوایاگیا ،کراچی سے ایم کیو ایم کو  سیٹ دلوائی گئی،ووٹ کو عزت دو والوں نے ووٹ کے حق کو پامال کیا ،ہری پور میں ہمارے جیتے ہؤے کینڈیٹ کو ہرایا گیا،ہم جائے تو کہا جائے؟

 ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور عدالت پوری طرح مفلوج کر دی گئی ہے ،کیا علامہ اقبال نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات