اسحاق ڈار کی سعودی عرب اور امارات کے وزرا خارجہ سے اہم گفتگو

Jan 03, 2026 | 18:54:PM
اسحاق ڈار کی سعودی عرب اور امارات کے وزرا خارجہ سے اہم گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج عوامی جمہوریہ چین کے سرکاری دورہ پر  بیجنگ پہنچنے کے بعد سعودی عرب کے  وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور متحدہ عرب امارات کےوزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید  سے ٹیلیفون پر رابطے کر کے اہم گفتگو کی۔ 

اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ  نائب وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کے دونوں رہنماؤں سےخطے کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم نے یمن سے متعلق سعودی وزارت خارجہ کے بیان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے خطے میں صورتحال کے پرامن حل کے لیے تمام فریقوں کی کوششوں کو سراہا۔

 دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  بیجنگ سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سےبھی  ٹیلیفون پر اہم رابطہ کیا۔

دونوں راہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلِہ خیال کیا اور حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا،۔ 

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ مکالمہ اور سفارتکاری کے نتیجے میں زمینی حقائق میں بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: اسحاق ڈار 7ویں پاکستان–چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کیلئے بیجنگ پہنچ گئے