اساتذہ کے ایل پی آر کیسز کیلئے نیا طریقہ کار جاری
کیپشن: کلاس روم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)اساتذہ کے ایل پی آر کیسز کیلئے نیا طریقہ کار جاری کردیاگیا۔
نامکمل ایل پی آر کیسز اب قبول نہیں کیے جائیں گے۔ایل پی آر کیس کے ساتھ مکمل چیک لسٹ لازم قراردے دی گئی۔ تمام دستاویزات کی تصدیق ڈی ای او یا سی ای او کریں گے۔
مبہم سفارشات کے بجائے واضح سفارشات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔بغیر مکمل ریکارڈ ایل پی آر کیس واپس کیا جائے گا۔ سروس بک، تقرری اور ترقی کے احکامات منسلک کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔
تنخواہ سلپ اور چھٹیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے گا۔ ایل پی آر کیسز میں تاخیر کی ذمہ داری ضلعی افسران پر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:آئندہ 3 روز انتہائی ،اہم این ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کردیا