کراچی میں کل صبح 8 بجے سے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی کل صبح 8 بجے سے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا ، گیس 5 جنوری صبح 8 بجے تک معطل رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے گیس بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کل صبح 8 بجے سے 5 جنوری صبح 8 بجے تک کراچی میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:گیس کی بندش ؛سوئی سدرن گیس کمپنی کاوضاحتی بیان آگیا
ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی شدید کمی کے باعث دستیابی متاثر ہوئی ہے، جبکہ سسٹم میں لائن پیک کم پریشر ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا اس دوران تمام صنعتوں، بشمول پاور جنریشن یونٹس، کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
سوئی سدرن گیس نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی صورتحال بہتر ہوتے ہی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کنتے فیصد گھرانوں کو موبائل کی سہولت میسر ہے؟اعدادوشمار جاری