یقین ہے ظلم کی رات جلد ختم ہوگی، اعظم سواتی

Jan 03, 2026 | 13:25:PM
یقین ہے ظلم کی رات جلد ختم ہوگی، اعظم سواتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ یقین ہے ظلم کی رات جلد ختم ہوگی، عدل کا سورج طلوع ہوگا،دیکھتے ہیں نئی لیڈر شپ کیا کرتی ہے، اللّٰہ کرے ہمارے مزاج بدلیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا تھا جاؤ بات چیت کرو، اب نئی لیڈر شپ ہے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی نہیں ہے، 2 اپریل 2025 کو ان سے آخری ملاقات ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا آپ مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟عوامی رائے سامنے آ گئی