کائیٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں کائیٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقررہوگئی ۔
رجسٹرار آفس نے کیس 5 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کرکےکاز لسٹ جاری کردی ۔
عدالت نے درخواست گزار وکیل کو جواب الجواب جمع کروانے کی ہدایت کررکھی ہے۔
پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کی جانب سےکائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کو چیلنج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت نےمینول اسٹامپ پیپرکی فروخت پر پابندی عائد کردی
درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ حکومت پنجاب نے اسمبلی کی موجودگی میں آرڈیننس جاری کیا ، ،پتنگ بازی سے ماضی میں کافی ہلاکتیں ہوچکی ہیں،پتنگ بازی کی اجازت سے شہریوں کی دوبارہ ہلاکت کا خدشہ ہے،آئین ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،عدالت کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کو کالعدم قرار دے۔