معروف سویڈش گلوکارہ زارا لارسن گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سویڈن سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زارا لارسن نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی حاصل کرلی۔
گریمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی کو 28 سالہ زارا لارسن کے کیریئر کےلیے بہت اہم قرار دیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کا تیسرا اسٹوڈیو البم ’’مڈ نائٹ سن‘‘ستمبر میں ریلیز ہوا تھا جسے بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا اور اس کے ٹائٹل ٹریک کو بہترین ڈانس پاپ ریکارڈنگ کے لیے 2026 کے گریمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا۔

گلوکارہ نے اس نامزدگی کو کئی سالوں کی محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس گانے سے شروع سے ہی بہت امیدیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا اور یورپ میں شدید برفباری،درجہ حرات منفی 6 ہوگیا
واضح رہے کہ امریکا کی میوزک انڈسٹری میں کامیابی کو تسلیم کرنے کے لیے ریکارڈنگ اکیڈمی کی طرف سے گریمی ایوارڈز دیے جاتے ہیں، ان ایوارڈز کو موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے۔