سال 2022 میں شادی کرنے والی معروف شخصیات

Jan 03, 2023 | 18:42:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سال 2022 میں شادی کرنے والی معروف شخصیات
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سال 2022 میں جہاں متعدد شخصیات کی شادیاں طلاقوں اور علیحدگی پر ختم ہوئیں، وہیں متعدد شخصیات نے نئی زندگی کی بھی شروعات کی۔

سال 2022 وہ شخصیات جنہوں نے رواں سال شادی کرکے نئی زندگی کی شروعات کی۔

اریبہ حبیب
ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے سال 2021 کے آخری دن نکاح کرکے جہاں نئی زندگی کا آغاز کیا تھا، وہیں انہوں نے سال 2022 کے آغاز میں ولیمے کی تقریب منعقد کرکے شادی کو یادگار بنایا تھا۔

حبا بخاری - آرز احمد
اداکار آرز احمد اور حبا بخاری نے سال نو کے پہلے ہی ہفتے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

صبور علی - علی انصاری
اداکارہ صبور علی اور علی انصاری نے بھی سال 2022 کے پہلے ہی ہفتے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

مینا طارق
سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی نوجوان اداکارہ مینا طارق نے بھی دیرینہ دوست عمران شیخ سے سال 2022 کے پہلے ہی مہینے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین
سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والے اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کے تقریبا ایک سال بعد جنوری 2022 میں شادی کی تھی۔

عامر لیاقت حسین
مذہبی اسکالر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے فروری 2022 میں خود سے 31 برس کم عمر دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی۔ عامر لیاقت جون میں انتقال کر گئے تھے۔

ماڈل فیا خان
پاکستانی نژاد جرمن ماڈل صوفیا خان اور المعروف فیا خان نے روایتی انداز میں شادی کرنے کے تین سال بعد ترک نژاد شوہر کے ساتھ مارچ 2022 میں جرمنی میں کورٹ میرج کی۔

مریم نفیس
اداکارہ مریم نفیس نے مارچ 2022 میں دیرینہ دوست فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

اداکارہ مہربانو
’میرے پاس تم ہو، غلطی، خدا اور محبت‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہربانو نے اکتوبر 2022 میں شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا، انہوں نے خاموشی سے کیپشن کے بغیر شادی کی تصاویر شیئر کرکے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Yratta (@yrattamedia)

ٹی وی میزبان و صحافی ریحام خان
سابق نیوز کاسٹر، ٹی وی میزبان، صحافی و فلم پروڈیوسر ریحام خان نے دسمبر کے آخری ہفتے میں تیسری بار شادی کرکے سب کو حیران کیا۔

ریحام خان نے 23 دسمبر کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے تصدیق کی کہ انہوں نے خود سے کم عمر بلال مرزا نامی شخص سے شادی کرلی، یہ شادی ریحام خان کی تیسری جب کہ بلال مرزا کی دوسری تھی۔

ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں عمران خان سے کی تھی مگر اسی سال اکتوبر میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔انہوں نے پہلی شادی پاکستانی نژاد برطانوی شخص سے کی تھی، جن سے انہیں جواں سالہ بچے بھی ہیں۔

کامیڈین علی گل
’وڈیرے کا بیٹا اور تاڑو ماڑو‘ جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار و کامیڈین علی گل پیر نے دیرینہ دوست سے سال کے اختتامی ہفتے میں شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

انہوں نے دیرینہ دوست ڈاکٹر عظیمہ نکھوڈا سے شادی کی۔

اداکارہ روبیا چوہدری
اداکارہ و ماڈل روبیا چوہدری نے طلاق کی تصدیق کے دو سال بعد سال 2022 کے آخری چند دنوں میں خاموشی سے دوسری شادی کی اور انہوں نے دوسری شادی کو محبت کو دوسرا موقع دینے کا نام دیا۔

انہوں پہلی شادی بھی خاموشی سے 2016 میں موسیقار میکال حسن کے ساتھ کی تھی، ان کے دوسرے شوہر عمیر ڈار بھی موسیقار ہیں۔

اقصیٰ آفریدی
سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی نے سال 2022 کے آخری دو دنوں میں شادی کرکے اپنی شادی کو یادگار بنایا۔

ان کی شادی کی تقاریب کراچی میں منعقد ہوئیں، جس میں متعدد اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

View this post on Instagram

A post shared by IMAGES (@dawn_images)

بھارتی شخصیات
بالی وڈ اداکارہ مونی رائے
’لندن کانفیڈنشل، گولڈ، رومیو، اکبر والٹر اور دبنگ‘ جیسی فلموں میں جلوہ گر ہونے والی بولی وڈ اداکارہ مونی