راولپنڈی: مقابلے میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ڈاکو ہلاک

Jan 03, 2023 | 14:24:PM
راولپنڈی: مقابلے میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راولپنڈی مورگاہ کے علاقے میں ڈاکو نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں عامر یونس نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا، ہلاک ڈاکو ڈکیتی اور بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گاڑی پر ریوالونگ لائٹ لگا رکھی تھی، گاڑی روکنے کے اشارے پر ملزم نے گاڑی بھگا دی، پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا تو اس نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیے: اوکاڑہ، تاوان کیلئے اغواء کیا گیا بچہ قتل، ملزمان گرفتار

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی، وائرلیس سیٹ اور جعلی کارڈز قبضہ میں لے لیے گئے ہیں، ملزم پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے بھیس میں شہریوں کو لوٹتا تھا۔