اوکاڑہ: تاوان کیلئے اغواء کیا گیا بچہ قتل، ملزمان گرفتار

Jan 02, 2023 | 11:44:AM
اوکاڑہ: تاوان کیلئے اغواء کیا گیا بچہ قتل، ملزمان گرفتار
کیپشن: اغواء کے بعد قتل ہونے والے بچے کی عمر 7 سال تھی
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں کمسن بچے کو اغواء کرنے کے بعد قتل کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ فرقان بلال کے مطابق اغواء کے بعد قتل ہونے والے بچے کی عمر 7 سال تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے بچے کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا تھا اور 4 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ درج کیے گئے مقدمے میں قتل کے بعد تاوان کی دفعہ بھی شامل کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بڑی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں کا سونا اور نقدی لیکر فرار

ملزمان نے چھری سے گردن کاٹ کر بچے کو قتل کیا، بچے کی لاش پولیس نے راجباہ سے برآمد کرلی۔

ذرائع کے مطابق ایک ملزم مقتول کا پڑوسی جبکہ دوسرا ملزم ارشاد خالد ٹاون کا رہائشی ہے۔