مریم نواز پارٹی سینئر نائب صدرمقرر،تنظیم نو کی ذمہ دار ی بھی نبھائیں گی

Jan 03, 2023 | 14:02:PM
مریم نواز پارٹی سینئر نائب صدرمقرر،تنظیم نو کی ذمہ دار ی بھی نبھائیں گی
کیپشن: مریم نواز
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے پارٹی کے حوالے سے چند انتظامی فیصلے کیے ہیں۔

صدر شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کردیا ہے اور ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا ہے۔ شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا ’چیف آرگنائزر‘ بھی مقرر کردیا ہے اور پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔