فٹبال لیجنڈ پیلے کی 100 سالہ والدہ اب تک بیٹے کی موت سے بے خبر

Jan 03, 2023 | 13:46:PM
فٹبال لیجنڈ پیلے کی 100 سالہ والدہ اب تک بیٹے کی موت سے بے خبر
کیپشن: گزشتہ ماہ آنجہانی  پیلے نے اپنی والدہ کی 100 ویں سالگرہ منائی تھی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فٹبال کی پہچان برازیل سے تعلق رکھنے والے پیلے کی ضعیف والدہ اب تک بیٹے کی موت سے بے خبر ہیں۔

گزشتہ جمعرات کو دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، لیجنڈ فٹبالر آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کی 100 سالہ والدہ کو اب تک علم نہیں ہے کہ ان کے بیٹے کا انتقال ہوچکا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Pelé (@pele)

اس بات کا انکشاف  پیلے کی بہن ماریا لوسیا ڈو نیسیمینٹو نے کیا، جن کا کہنا ہے کہ زیادہ عمر ہونے کے باعث والدہ اپنی ہی دنیا میں کھوئی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں بھائی کا نام لیتی ہوں تو وہ آنکھیں کھولتی ہیں، پر جب میں بولتی ہوں کہ اس انکے لیے دعا کریں تو والدہ کو کچھ سمجھ نہیں آتا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ آنجہانی  پیلے نے اپنی والدہ کی 100 ویں سالگرہ منائی تھی، انہوں نے والدہ اور اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی تھیں۔