انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کی لڑائی ، متعدد زخمی

Jan 03, 2022 | 16:39:PM
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی
کیپشن: طلبہ آپس میں لڑتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ تنظیموں کے ارکان آپس میں لڑ پڑے جس کی وجہ سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے ارکان شدید لڑائی ہوئی طلبہ نے ایک دوسرے پر لاتوں،مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق طلبہ تنظیموں کا ریلی نکالنے پرآپس میں جھگڑا ہوا اس دوران کئی طلبہ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور طلبہ کومنتشرکرنا شروع کر دیا۔پولیس ترجمان نے کہا کہ صورتحال کو قابو میں لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:ایل ایل ایم کی فائنل میرٹ لسٹ جاری