وزیرِ زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری نے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا

Feb 03, 2026 | 23:30:PM
وزیرِ زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری نے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیرِ زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری نے آج 3 فروری 2026 کو صوبائی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کو ارسال کر دیا, وزیراعلیٰ کی جانب سے استعفیٰ کی منظوری کا فیصلہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے میر علی حسن زہری بلوچستان کے ایک ممتاز سیاست دان ہیں، جو اس وقت صوبائی وزیر برائے زراعت و کوآپریٹو بلوچستان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، وہ آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان اور مشیر صنعت و حرفت بھی رہ چکے ہیں۔
 

یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کا5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان