مشعال یوسفزئی سے 8 فروری کے احتجاج کے بعد بازپرس ہوگی؛سلمان اکرم راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کے احتجاج کے بعد بازپرس ہوگی، عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کیلیے خلوص کا حصار ہیں، اگر کوئی شخص جھوٹ بولتا ہے تو کیسے بانی پی ٹی آئی کا وفادر ہو سکتا ہے؟
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہن علیمہ خانم کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کی بات جھوٹ تھی، مشعال یوسفزئی کا یہ بیان لغو اور جھوٹ پر مبنی ہے، جو جھوٹ بولتا ہے اسے اس کا حساب دینا ہوگاانہوںں نے اپنی سینیٹر مشعال یوسفزئی کے خلاف اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ختم کرنے کے معاملے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ شہباز شریف اور سہیل آفریدی کے درمیان کیا گفتگو ہوئی ابھی علم نہیں، آج سہیل آفریدی سے ملاقات ہوگی، وہ اپنے مؤقف پر کھڑے ہیں کہ 4 ارب جو ملے وہ آپریشن کیلیے نہیں ہیں۔
عمران خان کے مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات لڑے جا رہے ہیں، جہاں سے انصاف کی امید نہیں وہاں بھی مقدمے لڑ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے نجی نیوز چینل کے شو میں دعویٰ کیا تھا کہ ہمارے اراکین پارلیمنٹ نے عمران خان کی صحت پر تشویش کے باعث اڈیالہ کے باہر دھرنا دیا تھا۔
مشعال یوسفزئی کے مطابق عمران خان کی فیملی نے سلمان اکرم راجہ سے رابطہ کر کے دھرنا ختم کرنے کی ہدایت کی، جب اس بارے میں ہمیں بتایا گیا تو اراکین پارلیمنٹ نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹیسٹ کرکٹ میں اہم قانون تبدیل کر دیا گیا