ویڈیو:ٹھوڑی پر سیڑھی سنبھالنے کا انوکھا ریکارڈ

Feb 03, 2026 | 12:47:PM
ویڈیو:ٹھوڑی پر سیڑھی سنبھالنے کا انوکھا ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیریل گینز ورلڈ ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے اپنی ٹھوڑی پر 19 منٹ اور 11 سیکنڈ تک سیڑھی کا توازن قائم کر کے اپنا ریکارڈ واپس لے لیا۔

بیک وقت سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والے ڈیوڈ رش  کا تعلق امریکی ریاست آئیڈاہو سے ہے۔

انہوں نے اس سے قبل 2016 میں طویل مدت (5 منٹ اور 31 سیکنڈ) تک سیڑھی کا توازن قائم کر کے اپنا 10 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

 انہوں نے یہ ریکارڈ 2018 میں 11 منٹ تک سیڑھی کا توازن قائم کر کے دوبارہ حاصل کیا  تا ہم ایک شخص نے 18 منٹ قریب سیڑھی ٹھوڑی پر اٹھا یہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

 جس کو ڈیوڈ رش نے تازہ ترین کوشش میں 19 منٹ اور 11 سیکنڈ کے ساتھ توڑا۔

ڈیوڈ رش نے ایک ویب سائٹ پر لکھا کہ سٹاپ واچ میں کچھ مسئلے کی وجہ سے وقت ٹھیک نہیں آ سکا۔

 درست دورانیہ 19 منٹ اور 13 سیکنڈ ہونا چاہیے تھا، اس لیے تکنیکی اعتبار سے ان کے دو سیکنڈ کم ہوگئے۔