عاشق نے گرل فرینڈ پر جملے کسنے پر لڑکے کو قتل کردیا

Feb 03, 2024 | 21:31:PM
عاشق نے گرل فرینڈ پر جملے کسنے پر لڑکے کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست تری پورہ کے شہر اگرتلہ میں عاشق نے 24 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار کرکے بے دردی سے قتل کر دیا،مقتول نے  گرل فرینڈ کے حوالے سے نامناسب تبصرے کیےجس پر لڑکی کے عاشق نے قتل کردیا ۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تری پورہ کے شہر اگرتلہ میں پیش آیا جہاں ایک دکان میں ملازمت کرنے والے سمرت دیبناتھ نامی شخص نے 24 سالہ نوجوان سیان بھومک پر حملہ کیا۔پولیس کا کہناہے کہ  سیان بھومک نے سمرت دیبناتھ کی گرل فرینڈ کے حوالے سے نامناسب تبصرے کیے جس پر سمرت جزباتی ہو گیا اور دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران سمرت نے پہلے نوجوان کے سر پر ڈنڈے سے حملہ کیا اور پھر اس پر چاقو سے کئی وار کیے، جبکہ روکنے پر سمرت نے مجمعے اور پولیس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ چاقو کے حملے میں سیان بھومک موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ سمرت کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ تھلاپتی وجے کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان