’’میری کوئی اولاد نہیں خداکیلئے مجھے نئی زندگی دیں ‘‘ شیخ رشید کا ویڈیو بیان آگیا

Feb 03, 2024 | 14:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سانحہ 9 مئی میں قید سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ووٹرز کیلئے انتہائی جذباتی پیغام جاری کیا ہے ۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا  ہے کہ شیخ رشید  کہہ رہے ہیں کہ مجھے چکی نمبر 15 میں رکھا گیا ہے ، میری جان کو خطرہ ہے  ، مجھے نئی زندگی دیں  اور وہ مجھے تبھی ملے گی جب آپ 8 فروری کو مجھے جتوائیں گے ، خدا کیلئے مجھے  ووٹ دیں میری کوئی اولاد نہیں ہے آپ ہی میری اولاد میری بیٹیاں ، میرے بیٹے ، میری مائیں ،بہنیں  ہیں ، 8 فروری کو ہر صورت مجھے ووٹ دیکر نئی زندگی دیں ، میں آپ کیلئے جان تک قربان کر دوں گا، میں دن رات ایک کر دوں گا راولپنڈی کی خدمت کیلئے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی سٹار کو بھارتی حریف سے بدترین شکست