شکرگڑھ: کھیتوں سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد

Feb 03, 2023 | 10:50:AM
شکرگڑھ: کھیتوں سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشیتاق ربانی)  شکرگڑھ میں کوٹ نیناں کے علاقے گھڑگال میں کھیتوں سے خون میں لت پت بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سبحان خان کے نام سے ہوئی جس کی عمر 12 سال کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، مبینہ پولیس مقابلے اور سرچ آپریشن، 6 ملزمان سمیت 19 مشتبہ افراد گرفتار

پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا ہے کہ بچہ سکول کے بعد گھر نہیں پہنچا تھا، بچے کو فائر مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے اور قتل کے جرم میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔