کراچی: مبینہ پولیس مقابلے اور سرچ آپریشن، 6 ملزمان سمیت 19 مشتبہ افراد گرفتار

Feb 02, 2023 | 11:15:AM
کراچی: مبینہ پولیس مقابلے اور سرچ آپریشن، 6 ملزمان سمیت 19 مشتبہ افراد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں دو طرفہ فائرنگ سے 6 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

یہ مقابلے لیاری کالا کوٹ، کورنگی نمبر 4 اور ڈیفنس طارق کمرشل میں ہوئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سمیر فضل، سدیس، عنایت اللہ، یونس، نورالدین اور گل حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ یہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کو طبی امداد فراہم کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، نولکھا پولیس اور ٹائر مارکیٹ کے دکاندار آمنے سامنے، پولیس پر پتھراؤ

بعدازاں شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری رہا۔

محمود آباد کشمیر کالونی اور اختر کالونی میں پولیس نے مخصوص گلیاں سیل کرکے سرچ آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کو تھانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

اس سرچ آپریشن میں انٹیلیجنس اسٹاف کے ہمرا پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔