بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس،سماعت 17 دسمبر تک ملتوی

Dec 03, 2025 | 19:32:PM
بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس،سماعت 17 دسمبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  کی  سول جج کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں سماعت ہوئی ، عدالت نے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سول جج مرید عباس نے بانی تحریک انصاف کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں سماعت کی۔سماعت کے موقع پر بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہیں آیا ہے، جس  پر  سول جج مرید عباس نے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔

یہ بھی پرھیں:اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ،تحریک انصاف کے 4 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا