عوام کے مسائل حل کرنے کیلئےکھلے ڈائیلاگ اورمستحکم رابطے پر توجہ مرکوز ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر

Dec 03, 2025 | 18:40:PM
عوام کے مسائل حل کرنے کیلئےکھلے ڈائیلاگ اورمستحکم رابطے پر توجہ مرکوز ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر
کیپشن: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ جمہوری نظام، قانون کی حکمرانی اور عوام کی فلاح کو اولین ترجیح بنایا ہے ، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئےکھلے ڈائیلاگ اورمستحکم رابطے پر توجہ مرکوز ہے ، عوام و حکومت کے درمیان مضبوط اور اعتماد پر مبنی رشتے قائم کرنا ترجیح بنایا ہے ، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے شفاف اور مثبت ماحول قائم کرنا ہے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے ضلع کونسل مظفر آباد کے وفد  سے ملاقات اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ سے منتخب نمائندوں کو عوام کی فلاح کیلئے کام کرنا ہے ،مظفر آباد اور آزاد کشمیر کے دیگر شہروں میں شہری سہولیات، سڑکیں، صحت اور تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ، چھ  ماہ کی آزمائشی حکومت میں عملی اقدامات اور شفافیت پر زور دیں گے ۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کاکہناتھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے ، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون فراہم کیا ہے ، شہریوں کی توقعات اور مسائل براہِ راست حکومت تک پہنچنے سے مسائل حل ہونگے ، انہوں نے کہاکہ حقیقی تبدیلی کیلئے عوامی شرکت اور تعاون لازم ہوتا ہے ،بلدیاتی نمائندگان اور ہر طبقہ زندگی کو ساتھ لے کر چلنا ہے ،شفاف، جمہوری اور عوام دوست حکمرانی کو فروغ دینے کا عزم کر رکھا ہے ۔

وفد میں ضلع کونسل مظفرآباد کے چیف آفیسر/سیکرٹری کونسل مہہ جبین عباسی ،چیئرمین ضلع کونسل سردار امتیاز احمد عباسی،چودھری عبدالنعیم اور دیگر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ علی امین گنڈا پور کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آ گیا