متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کاٹرائل کورٹ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں ٹرائل رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹرائل روکنے کی درخواست پر حکم امتناع جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست دائرکردی، اپیل ایڈووکیٹ فیصل صدیقی کے ذریعے دائر کی گئی۔
اپیل میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ غیر موجودگی میں شواہد ریکارڈ کرکے شفاف ٹرائل کے آئینی حق کی نفی کی گئی،استغاثہ کے 4 گواہان کے بیانات درخواست گزار کی عدم موجودگی میں ریکارڈ کئے گئے، ہائیکورٹ نے حکم امتناع دینے کے بجائے فریقین کو نوٹس کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی،عدالت کو متعدد بار بتایا گیا کہ مقدمے کی اگلی سماعت 4 دسمبر کو ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹرائل پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:آن لائن فراڈ سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن،پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیرملکی بازیاب