عدالت نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

Dec 03, 2025 | 16:56:PM
عدالت نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت کی جانب سے انجینئر محمد علی مرزا کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
مقدمے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے کی،انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف جہلم میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار،جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
پولیس کے مطابق محمد علی مرزا کے خلاف شہری کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے بتایاکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
اس سے قبل انجینئر محمد علی مرزاکو 3 ایم پی او کےتحت گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا تھا۔