عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار،جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

Dec 03, 2025 | 13:33:PM
عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار،جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیدادیں ضبط کرنے کا  حکم جاری کر دیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کےجج طاہر عباس سپرا نےکیس کی سماعت کی،زین قریشی ،علی بخاری،شیر افضل مروت اورشعیب شاہین کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی۔
عدالت نے عدم پیشی پر عمر ایوب اورزرتاج گل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیداد ضبط کرنےکا بھی حکم جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ ایکسائز کا فینسی اور خصوصی نمبر پلیٹس کے بارے میں اہم فیصلہ
کیس کی مزید سماعت بیس دسمبر کو ہوگی۔