محکمہ ایکسائز کا فینسی اور خصوصی نمبر پلیٹس کے بارے میں اہم فیصلہ

Dec 03, 2025 | 12:58:PM
 محکمہ ایکسائز کا فینسی اور خصوصی نمبر پلیٹس کے بارے میں اہم فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوامیں محکمہ ایکسائز نےفینسی اور خصوصی نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
دستاویز کے مطابق رولز میں اس حوالے سے ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعدخصوصی نمبر پلیٹس نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی۔
فینسی نمبر پلیٹس کی فیس ڈیڑھ لاکھ روپے تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، مخصوص نمبر پلیٹ کی بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: سنگل وتھری فیزمیٹرزکابحران نیا رخ اختیار کر گیا،لیسکوچیف کونوٹس جاری

دستاویز کے مطابق تین یکساں حروف اور تین یکساں اعداد پر مشتمل نمبر پلیٹ کی فیس ایک لاکھ روپے تجویز کی گئی ہے،رولز میں ترامیم پر 15 دن کے اندر شہریوں سے اعتراضات یا تجاویز طلب کی جائیں گی۔