انجینئر مرزا محمد علی کی ایف آئی اے کی تحقیقات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

Dec 03, 2025 | 12:03:PM
انجینئر مرزا محمد علی کی ایف آئی اے کی تحقیقات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )انجینئر مرزا محمد علی کی ایف آئی اے کی تحقیقات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔
درخواست انجینئر مرزا محمد علی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ ایف آئی اے نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کیے بغیر تحقیقات شروع کر دی ہیں،ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے ویڈیو لے کرفتویٰ کے لیے پنجاب قرآن بورڈ بھجوا دی،پنجاب قرآن بورڈ نے پرانی ویڈیو پر درخواست گزار کو گنہگار قرار دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد شریف قتل کیخلاف از خود نوٹس ؛وفاقی آئینی عدالت نے معاونت طلب کرلی
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ پنجاب قرآن بورڈ کو کسی طرح کا فتویٰ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے،پنجاب قرآن بورڈ صرف قرآن پاک کی اشاعت کو دیکھتا ہے۔
درخواست میں کہاگیاہے کہ عدالت درخواست گزار کے خلاف جاری فتویٰ کو کالعدم قرار دے کر تحقیقات ختم کرنے کا حکم دے.