ارشد شریف قتل کیخلاف از خود نوٹس ؛وفاقی آئینی عدالت نے معاونت طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف کے قتل کیخلاف از خود نوٹس کی کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرلی۔
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی 17 دسمبر تک طلب کرلی گئی۔
وفاقی آئینی عدالت میں صحافی ارشد شریف کے قتل کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بتایا جائے اب تک تحقیقات میں کیا سامنے آیا ہے،یہ بھی بتایا جائے کہ قتل کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کیلئے قانونی طور کیا ہو سکتا ہے۔
عدالت نے کہاکہ کیا 27ویں ترمیم کے بعد آئینی عدالت سوموٹو کارروائی چلا سکتی ہے،دونوں جانب کے وکلاء قانونی نکتے پر آئندہ سماعت میں معاونت کریں،عدالتی کارروائی کو ریگولیٹ کرنے کیساتھ دائرہ اختیار کو بھی دیکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے بڑامطالبہ
وکیل اہلیہ ارشد شریف نے کہاکہ عدالتی فیصلہ موجود ہے، آئینی عدالت سوموٹو کارروائی کو آگے بڑھا سکتی ہے،اس کے بعد جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔