ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے بڑامطالبہ 

Dec 03, 2025 | 10:55:AM
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے بڑامطالبہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے جانے پر وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کو بھی خط موصول ہونے لگے۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 واپس لینے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنرپنجاب کو خط لکھ دیا۔
  خط کے متن کے مطابق پنجاب موٹروہیکل آرڈنینس 2025 غیرآئینی ، آئین کے بنیادی انسانی حقوق کے منافی اور عوامی مفاد کیلئے نقصان دہ ہے،اسمبلی قانون سازی کیلئے فعال ہے پھر گورنر سے آرڈیننس جاری کروانا غیرمنصفانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلسل 3روز بارش اوربرفباری،محکمہ موسمیات کی شدید سردی کی پیشگوئی

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھاری جرمانوں اور لائسنس معطل کرنے جیسے اقدام انصاف کے منافی ہے،یہ آرڈیننس نوجوان نسل کو شدید متاثر کررہا ہے، حکومت نےآرڈیننس واپس نہ لیا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔