علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری کا رشوت لیکر بھرتیاں کرنے کا انکشاف

Dec 03, 2023 | 19:20:PM
علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری کا رشوت لیکر بھرتیاں کرنے کا انکشاف
کیپشن: علی امین گنڈاپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ)ڈی ایل سی ڈکلئیرافغان نیشنل سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں تسلیم کر لیا کہ وہ سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عوض پیسے لیکر علی امین گنڈا پور کو دیتا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ریمانڈ ختم ہونے کے بعد افغان نیشنل ملزم لطیف نیازی نے جوڈیشل مجسٹریٹ مظہر علی خان کی عدالت میں دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا کہ جب علی امین گنڈا پور صوبائی وزیر مال تھے تو وہ محکمہ تعلیم، آبپاشی اور ٹی ایم اے سمیت تمام محکموں میں میرے ذریعے عام لوگوں سے سرکاری نوکریوں کے بدلے لاکھوں روپے وصول کرتا تھا اور مختلف افسروں کے نام ایسی تمام ہدایات وہ اپنے لیٹرپیڈ پر مجھے لکھ کے دیا کرتا تھا۔
ملزم لطیف نیازی نے مزید کہناتھا کہ جب وہ وفاقی وزیر بنے تو یہ دھندہ وہ میرے ذریعے زبانی ہدایات کے تحت چلاتے تھے، سرکاری نوکریاں بیچنے سے جو رقم وصول ہوتی تھی علی امین گنڈا پور اس رقم سے جائیداد خرید لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی مگر کس سے؟ بڑا دعویٰ